گندم کی فصل تیار ہوگئی ہو تو اس فصل میں سے عشر یعنی فصل کا (1/10th) حصہ ، کسی شرعی فقیر کو دینا لازمی ہوگا بشرطیکہ فصل کی آبپاشی قیمت ادا کئے بغیر بارش یا نہر وغیرہ کے پانی سے کی گئی ہو ، ورنہ پانی خرید کر یا اپنے ٹیوب ویل وغیرہ سے پانی دینے کی صورت میں نصف عشر یعنی (1/20th) دینا ہوگا۔ اس میں قیمت بھی ادا کی جاسکتی ہے ۔ نیز اس میں سال گزرنا اور غنی ہونا شرط نہیں ۔
کتبتہ: عالمہ آمنہ رشید