اگر کان میں انفیکشن ہو تو غسل میں کان میں پانی بہانا فرض ہے؟ ورنہ اس حالت میں کان کو کیسے دھویا جائے ۔براہ کرم رہنمائی فرمادیں
فرض غسل میں کان کے اندر پانی بہانا فرض نہیں ہے۔صرف کان کے باہری حصے پر پانی بہانا فرض ہے۔لہذا احتیاط کے ساتھ باہری حصے پر پانی بہالیا جائے اور اندرونی حصے میں روئی وغیرہ رکھ لی جائے کہ پانی اندر نہ پہنچے۔