پیدائش کے بعد جب خون نفاس مکمل طور پر بند ہوجائے یا چالیس دن انتہائی مدت مکمل ہوجائے تو غسل کرنا فرض ہے۔
البتہ، نئے کپڑے پہننا، میٹھا کھانا اسے رسم و رواج کہا جاسکتا ہے، شریعت میں ایسا کچھ لازم نہیں ہے۔
نئے کپڑے تو حیض و نفاس کے دوران بھی پہن سکتے ہیں اور میٹھا بھی کھا سکتے ہیں، اسی طرح دائرہ شریعت میں رہتے ہوئے گھر سے باہر بھی جاسکتے ہیں۔
واللہ اعلم بالصواب
کتبتہ عالمہ جویریہ جنید