حیض میں ترجمہ قرآن اور تفسیر لکھنا کیسا ہے ؟

حالتِ حیض و نفاس میں قرآن کا ترجمہ لکھنا جائز نہیں ہے کیوں کہ ترجمہ کا بھی وہی حکم ہے جو قرآن کا ہے، چاہے کسی بھی زبان میں ہو۔ البتہ ، تفسیر لکھنے میں حرج نہیں ہے جبکہ آیت یا ترجمہ نہ لکھا جائے۔ نیز، اگر امتحان کی وجہ سے ضرورتاً آیات یا ان کا ترجمہ لکھنا پڑ جائے تو نیپکن وغیرہ رکھ کر اس طرح احتیاط سے لکھا جائے کہ آیت یا ترجمہ پر ہاتھ بالکل نہ لگے۔

واللہ اعلم بالصواب

کتبتہ عالمہ جویریہ جنید