حضرتِ سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ ،
نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا:
”اللہ عزوجل کے نزدیک حج کے ان دس دنوں سے افضل اور پسندیدہ کوئی دن نہیں لہذا ان دنوں میں سُبْحَانَ ﷲِ ، اَلْحَمْدُ لللّهِ ِ،لَااِلٰہَ اِلَّا ﷲُ ، اور اَللہُ اَکْبَرُ کی کثرت کیا کرو ۔”
ایک روایت میں ہے کہ ” ان دنوں میں سُبْحَانَ اﷲِ ، اَلْحَمْدُِ لللّه ، لَااِلٰہَ اِلَّا ﷲُ اور ذکراللہ کی کثرت کیا کرو اور ان میں سے ایک دن کا روزہ ایک سال کے روزوں کے برابر ہے اور ان دنوں میں عمل کو سات سو گنا بڑھا دیا جاتاہے ۔”
( شعب الایمان ،باب فی الصیام، فصل تخصیص ایام العشر۔۔۔۔۔۔الخ، رقم ۷۵۸،ج۳، ص۳۵۶
کتبتہ عالمہ آمنہ رشید