ریزر کے ذریعے زیرِ ناف بال صاف کرنا جائز ہے یا نہیں ؟

ریزر/ ہیئرریموونگ کریم ہو یا ویکس، کسی بھی طرح بال دورکرنا جائز ہے۔ جو لوگ خواتین کے لئے ریزر استعمال کرنا حرام و ناجائز سمجھتے ہیں ،وہ لا علمی کی بنا پر شریعت پر افتراء کرتے ہیں۔ ہاں یہ مسئلہ ضرور یاد رکھیں کہ کسی کے سامنے چاہے عورت ہی کیوں نہ ہو ، اِس غرض سے ستر کھولنا جائز نہیں ہے ۔ جیسے آج کل خواتین پارلر میں جا کر زیر ناف بالوں کی ویکس/ لیزر کرواتی ہیں ۔ یہ کام ( یعنی ستر کھولنا ) سخت گناہ اور حرام ہے۔

کتبتہ عالمہ جویریہ جنید