اگر سنوکر شرط لگا کر نہ کھیلا جائے، جوئے کا کوئی عنصر نہ ہو، فتنہ و فساد کا اندیشہ نہ ہو اور کھیلتے ہوئے بد زبانی نہ کی جائے، نماز قضا نہ ہو اور عادتا گھنٹوں گھنٹوں نہ کھیلا جائے کبھی کبھی ہو تو حرج نہیں۔
لیکن اگر کوئی بھی ناجائز امر پایا جائے جیسے جس مقام پر کھیلا جائے وہاں مرد و عورت کا اختلاط ہو یا گانے وغیرہ ہوں تو ایسی جگہ جا کر کھیلنا جائز نہیں۔
واللہ اعلم بالصواب
کتبتہ : عالمہ جویریہ جنید