نومولود کے بالوں کے وزن برابر چاندی یا اس کی قیمت صدقہ کرنا سنتِ کریمہ ہے ۔
جیسا کہ حدیثِ مبارکہ میں ہے کہ نبی کریم ﷺ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا سے فرمایا :
یَا فَاطِمَةُ احْلِقِي رَأْسَهُ وَتَصَدَّقِي بِزِنَةِ شَعْرِهِ فِضَّةً.
اے فاطمہ (رضی اللہ عنہا) ! ان ( یعنی حضرت حسن رضی اللہ عنہ ) کا سَر مونڈھ کر بالوں کے برابر چاندی صدقہ کرو۔
( ترمذی : 1519 )
نیز، بال دفن کردینا بہتر ہے ۔
واللہ اعلم بالصواب
کتبتہ : عالمہ جویریہ جنید