جو چیز بھی خریدی بیچی جائے اس کا فزیکلی (physically) موجود ہونا ، اس پر قبضہ ہونا ضروری ہے ، جب کے بٹ کوئن یا کریپٹو کرنسی فزیکلی (physically)موجود نہیں ہوتی ، دوسرا یہ کہ اِس میں دھوکے کا امکان ہے ، کیونکہ اِس کو قانونی حیثیت بھی حاصل نہیں ہے ، لہذا شرعی اعتبار سے بٹ کوئن کا کام ناجائز ہے ، البتہ اگر اسے قانوناً کرنسی مان لیا جائے ، سکیورٹی دی جائے کہ کسی قسِم کا دھوکہ نہیں ہو گا تو جائز ہو جائے گا ۔
لہذا جن ممالک میں کرپٹو کرنسی کی سکیورٹی دی گئی ہے وہیں جائز ہو گا۔
کتبتہ : عالمہ نازش اکرم