گروی گھر لینا کیسا ہے ؟

کسی کو قرض دے کر بطورِ ضمانت اس کا گھر وغیرہ گروی رکھنا جائز ہے جبکہ اِس میں کوئی ناجائز شرط شامل نہ ہو اور گروی رکھی شے کی شرعی حیثیت امانت کی ہوتی ہے ۔
لہذا ، گروی رکھے ہوئے گھر کو اپنے استعمال میں لانا، اس سے نفع اٹھانا ، یا کرائے پر دے دینا یہ سب سود ہے اور حرام و ناجائز ہے۔
واللہ اعلم بالصواب

کتبتہ : عالمہ جویریہ جنید