اللہ بابا کہہ کر بچوں کو ڈرانا کیسا؟

اللہ بابا کہنا شرعا درست نہیں ہے اور نہ ہی یہ اللہ کا خوف پیدا کرنے کا صحیح طریقہ ہے۔

بچوں کے دلوں میں اللہ کی محبت پیدا کی جائے اور اس کے ناراض ہونے کا خوف پیدا کیا جائے۔ جیسے انسان کسی سے بے انتہا محبت کرتا ہو تو اس کے ناراض ہونے سے ڈرتا ہے۔

کتبتہ : عالمہ جویریہ جنید